گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)، رئیل اسٹیٹ، لیبر اصلاحات اور مختلف شعبوں میں خواتین کوریزرویشن دینے سے متعلق بلوں کو منظور کرنے اورمختلف امور پر اتفاق ہونے کے باوجود پارلیمنٹ کا آئندہ بجٹ سیشن هنگامہ خیز ہونے کے آثار ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے امید ظاہر کی ہے کہ معیشت کو رفتار دینے میں
اہم ترین ثابت ہونے والاجی ایس ٹی،ریئل اسٹیٹ اور لیبر اصلاحات کو منظور کرانے میں اپوزیشن تعاون کرے گا وہیں کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ حکومت اہم مسائل پر اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہے۔
اس سال پانچ ریاستوں میں اسمبلی کے انتخابات ہوں گے اور اسی کے پیش نظر مختلف جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے ہیں